غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ،ابتک 4ہزار 238غیر ملکی طور خم بارڈر کے راستے واپس افغانستان گئے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق مختلف شہروں سے گرفتار 1384غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو طورخم منتقل کردیاگیا ،یکم اپریل سے اب تک 15ہزار 609غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا ۔
یاد رہے کہ 17ستمبر 2023سے مارچ 2025تک 4لاکھ 69ہزار 159افراد پر مشتمل 70ہزار 494افغان خاندان طورخم سرحد کے راستے وطن واپس لوٹ چکے ہیں ۔





