جی ایچ کیو حملہ کیس ،عمران خان، شاہ محمود سمیت 119 ملزمان کو پیش ہونےکا حکم

جی ایچ کیو حملہ کیس ،عمران خان، شاہ محمود سمیت 119 ملزمان کو پیش ہونےکا حکم

سپریم کورٹ کی 4ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ کیاجائیگا ، آئندہ کسی فریق کو بلا جواز التوا نہیں ملے گا ، عدالت
تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی ، عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی ، سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت میں وزیراعلیٰ کی بھی حاضری لگائی گئی ، جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام 119ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے دو گواہان کے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بھی جیل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ، شاہ محمود کو بھی لاہور جیل سے 12اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق عدالت میں وزیراعلیٰ کی بھی حاضری لگائی گئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام 119ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ۔
عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کی چار ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ کیاجائیگا ، آئندہ کسی بھی فریق کو بلا جواز التوا نہیں ملے گا ، ہفتہ میں 2بار جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوگی ، جی ایچ کیو کیس میں 25گواہان کے بیان ریکارڈ ہوچکے ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان پر جرح کا بھی وکلائے صفائی کو حکم جاری کیا ، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم دیا اور کہاکہ آئندہ تاریخ پر مجسٹریٹ مجتبی اور گواہ سب انسپکٹر کی طلبی کا بھی نوٹس جاری کیاگیا۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 12اپریل تک ملتوی کردی ، جی ایچ کیو حملہ کیس آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی ۔

Scroll to Top