شیخ وقاص نے کہاکہ حکومت نے ہم پر الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں پی ٹی آئی نے بچھائیں ،حکومت ناکام ہو کر ہمیں الزام دیتی ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کیساتھ معاملات بگاڑے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بلاول بھٹو کہہ رہے تھے یہ پی ٹی آئی نہیں ، پی ٹی آئی ایم ایف ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں پی ٹی آئی نے بچھائیں ،ہم انتظار کررہے ہیں پی ڈی ایم ون اور ٹو بتائے آپ نے کونسی ڈیل ختم کی ۔
انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت کو ہٹایا گیا تو سب سے پہلا الزام پاکستان پر یہ لگایا گیا کہ وہ عالمی سطح پر تنہا ہورہاہے قوم کو بھی پتا چلنا چاہیے ہم کونسی آئسو لیشن میں تھے ۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت نے سعودی عرب سے 2ار ب ڈالر کا اعلان کرایا تھا اور یہ تمام اقدامات اسوقت کے پی ٹی آئی کےبانی کے دور میں ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہا کہ اسلامک کانفرنس جو کہ عدم اعتماد سے 10 دن قبل منعقد ہوئی تھی اس میں چین کے وزیر خارجہ بھی شامل ہوئے تھے اور اس کانفرنس کے بعد پاکستان نے سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنایا ۔
اس موقع پر مشیر خزانہ خیبر پختونخوا ،مزمل اسلم نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اسوقت سب سے کم شرح نمو دیکھنے کو مل رہی ہے ، انہوں نے سوال کیا کہ معیشت کو بحال کرنیوالے بتائیں کہ آخر یہ شرح نمو اتنی نچلی سطح پر کیسے آگئی ؟