پاکستان میں غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کا انخلا تیزی سے جاری

پاکستان میں غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کا انخلا تیزی سے جاری

پاکستان میں غیر قانونی طورپر مقیم افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد انخلا تیزی سے جاری ہے جبکہ حکومت پاکستان واپس جانیوالوں کیلئے خوراک ،صحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 8اپریل کو صرف ایک ہی دن میں 7ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپسی رواہن کیاگیا تھا ، 9اپریل کو 7762سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیاگیا ، مجموعی طورپر پاکستان چھوڑنیوالے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 921,063تک پہنچ چکی ہے ۔

حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جارہاہے ۔

حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کا رڈ ہولڈرز کے انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائیگی ، حکومت پاکستان واپس جانیوالوں کیلئے خوراک ،صحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے ۔

Scroll to Top