پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں سری لنکا کے بیٹر کوشل مینڈس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کو جوائن کر لیا۔
کوشل مینڈس نے پی ایس ایل میں پہلی بار حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ایونٹ کے لئے بہت پرجوش ہیں۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر کھلاڑی جیسے شان ایبٹ، کائل جیمیسن، آکیل حسین اور فن ایلن بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں اور اب ٹیم کے ساتھ تربیت میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی کراچی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ٹیم ہوٹل میں اپنے سکواڈ کو جوائن کر لیا۔
پاکستان سپر لیگ 10 کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی، جو شام 7 بجے شروع ہوگی۔ افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان 8:30 بجے کھیلا جائے گا۔