ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں کی انٹری، بارش نے رنگ جما دیا، موسم دلفریب

ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں کی انٹری، بارش نے رنگ جما دیا، موسم دلفریب

ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں نے خوب رنگ جما دیا، کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش نے گرمی کے اثرات زائل کر دئیے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی رم جھم بارش نے موسم سہانا کر دیا، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کی شدت میں کمی آنے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

لاہور کے کینال روڈ، گلبرگ، جیل روڈ، مال روڈ، جوہر ٹاؤن اور گردونواح میں بادل خوب برسے، گرج چمک کے ساتھ ہونے والی اس بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا اور ٹھنڈی ہواؤں نے فضا کو مزید خوشگوار بنا دیا، جھنگ اور ملتان میں بھی بادلوں نے جل تھل ایک کر دیا۔

ہری پور، کرک اور ان کے مضافاتی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کر گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، ٹانک شہر میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تیز آندھی اور بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے، ماہرین کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے جس کے باعث بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

Scroll to Top