پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، ملتان سلطان کو 4وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، ملتان سلطانز کو 4وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں میں ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے ہرا کر اس کامیابی کے ساتھ ہی ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر 234رنز بنائے۔

کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے63 گیندوں پر 5 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے، محمد رضوان کی شاندار سنچری کے باوجود ملتان سلطانز فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی، کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں کراچی کنگز نے ہدف کا تعاقب پراعتماد انداز میں کیا، بیٹر جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کےخلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80رنز سے شکست دے دی

جیمز ونس نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 101 رنز کی زبردست اننگز کھیلی، خوشدل شاہ نے بھی 38 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔

کپتان عماد وسیم نے اختتامی لمحات میں دھواں دار کھیل کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلائی، کراچی کنگز نے 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

Scroll to Top