ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا کا ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختمِ نبوت امت مسلمہ کا متفقہ ایمان ہے، ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا، شدت پسندی کے خلاف علماء و مشائخ متحد ہوں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع چکوال کے علاقے سگھر شرہف، تلہ گنگ کا دورہ کیا اور شاہ ہمدان اسلامک کمپلیکس میں منعقدہ عظیم الشان “انٹرنیشنل ختمِ نبوت کانفرنس” میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈاپور سمیت بڑی تعداد میں علماء و مشائخ شریک ہوئے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختمِ نبوت امتِ مسلمہ کا متفقہ ایمان ہے اور نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام کی اساس اور بنیاد یہی عقیدہ ہے اور اس پر کامل ایمان کے بغیر کوئی شخص مسلمان کہلانے کا حق نہیں رکھتا۔

فیصل کریم کنڈی نےکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے واضح اور مضبوط قوانین موجود ہیں، جنہیں قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئینی بنیاد فراہم کی اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر عقیدہ ختمِ نبوت کا بھرپور تحفظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہیں، افغان حکومت ان کو لگام ڈالے، وزیراعطم شہبازشریف

انہوں نے خانقاہی نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خانقاہیں نہ صرف روحانی تربیت کا ذریعہ ہیں بلکہ معاشرے میں خدمتِ خلق اور اعتدال پسندی کے مراکز بھی ہیں، ملک میں انتہاپسندی کے خاتمے میں صوفیاء اور مشائخ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدت پسندی، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے تمام مذہبی، سیاسی و سماجی طبقات کو مل کر کام کرنا ہو گ، علماء کرام اس جدوجہد میں بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top