چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ منرلز اینڈ مائنز بل کو بانی پی ٹی آئی کے رہائی کیساتھ مشروط نہیں کیا گیا،بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روئوف حسن سے پوچھا تھا کہ ہمیں امریکی سفارت خانے سے کوئی دعوت نامہ موصول ہواہے،میں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی چیک کیا وہاں بھی کوئی دعوت نامہ نہیں گیاہے،مجھے ای میل پر بھی کچھ موصول نہیں ہواہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے سے دوبارہ رابطہ کریں گے ،شاید ان سے مس انڈرسٹینڈنگ ہوئی ہے،ہمیں امریکی سفارت خانے سے دعوت نامہ موصول ہو اتو ضرور جائیں گے ،4جولائی کو جب بلایا تھا تو میں ذاتی طورپر گیا تھا۔
انہوں نےمزید کہاکہ مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے ہمارے صوبےنےاپنی قانون سازی کی ہے،وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے پولیٹیکل کمیٹی اور اسمبلی ممبران کو اعتماد میں لے لیا ہے،ساری پولیٹیکل کمیٹی نے بل کو شق وار کنسیڈر کرلیا ہے،بل فائنل اپروول کے لیے تب جائے گا جب خان صاحب اس کی اپروول دینگے،منرل اینڈ مائنز بل کو خان صاحب کے رہائی کیساتھ مشروط نہیں کیا گیا۔