کے پی میں مسیحی ملازمین کیلئے خوش خبری، تنخواہیں 20 اپریل کو جاری کی جائیں گی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ایسٹر کے مذہبی تہوار کے پیش نظر صوبے بھر میں مسیحی ملازمین کو 20 اپریل کو ہی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام انتظامی سیکرٹریز اور منسلک محکموں کے سربراہان کو ایک سرکاری مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وفاقی ٹریژری رولز کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق مذہبی تہوار سے پانچ روز قبل متعلقہ افراد کو تنخواہیں دی جا سکتی ہیں۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسٹر سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے مذہبی تہوار کو آسانی اور خوشی سے منا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا کو 544ارب 16کروڑ روپے جاری ہوئے ،محکمہ خزانہ

اس فیصلے کو مسیحی ملازمین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، جنہوں نے حکومت کے اس اقدام کو بین المذاہب ہم آہنگی اور احترام کی مثبت مثال قرار دیا ہے۔

Scroll to Top