سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا ، عدالت نے عمران خان کی دونوں درخواستیں منطور کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ایک عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کی اپنے بچوں سے بات کرانے اور ان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دیدیا۔
اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوط فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کرلی ۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے عمران خان کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دیدیا ، اس کے علاوہ عدالت نے حکم پر عملدر آمد کی رپورٹ 28اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی ۔