پختونخوا پولیس کو ایک سال میں 30 ارب سے زائد کا سامان فراہم کیا گیا

پختونخوا پولیس کو ایک سال میں 30 ارب سے زائد کا سامان فراہم کیا گیا

ترجمان وزیرعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے امن وامان کےقیام کیلئے پولیس کو متعدد وسائل فراہم کیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیرعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہےگذشتہ ایک سال میں پولیس کو 30ارب روپے سے زائد مالیت کا سامان فراہم کیاگیا ، جس میں 4ہزار ایس ایم جیز کی فراہمی بھی شامل ہے ، علاوہ ازیں پشاور سیف سٹی پروجیکٹ کا دائرہ کار ٹانک ،میران شاہ ، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان تک پھیلا یا گیا ہے ، سیف سٹی پروجیکٹ پر 2ارب سے زائد کی رقم خرچ کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کے پی پولیس میں 3797نئی بھرتیاں کی گئی ہیں ، جن میں ضم اضلاع سے 2423بھرتیاں شامل ہیں ، ضم اضلاع کے 1196اہلکاروں کو ایلیٹ پولیس فورس کی تربیت دی گئی ، ضم اضلاع میں 321ملین کی لاگت سے 105گاڑیوں کو بلٹ پروف کیاگیا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ پولیس شہدا میں 36کروڑ روپے نقد جبکہ 100کروڑ کے 501پلاٹس تقسیم کیے گئے جیلوں میں قیدیوں کو بہتر خوراک فراہم کرنے کیلئے 2ارب روپے خرچ کیے گئے ۔

Scroll to Top