خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری سکولوں کے طلباوطالبات کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ

عمران خان کی بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے رابطے جاری رکھنے کی ہدایت

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کے دوران انہیں اسٹیبلشمنٹ سے روابط جاری رکھنے کی ہدایت دے دی ہے۔ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، جس میں کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا

جیونیوزکے مطابق چند روز قبل ہونے والی اس ملاقات میں اسٹیبلشمنٹ سے جاری بات چیت اور اس میں حائل رکاوٹوں پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر سیف نے عمران خان کو آگاہ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ سے معاملات آگے بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ بات چیت ناگزیر ہے۔

جیونیوز کے مطابق ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی کے چند حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیرسٹر سیف پر کیے گئے اعتراضات بھی زیر بحث آئے، تاہم عمران خان نے اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

ملاقات کے دوران افغانستان سے متعلق امور اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ عمران خان نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹبلشمنٹ کے خلاف کوئی بات نہ کی جائے، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماوں کو ہدایت

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں متعدد اہم معاملات، بشمول مذاکراتی عمل اور پارٹی کی اندرونی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

عمران خان کی اس ہدایت سے واضح ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ایک بار پھر پس پردہ رابطوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی بحران کے حل کی جانب بڑھنا چاہتی ہے۔

Scroll to Top