خیبرپختونخوا کا بجٹ نمائشی، عوامی مسائل کو نظرانداز کیا گیا، عطاتارڑ

بانی پی ٹی آئی کرپشن کیس میں قید ہیں، چھٹیاں منانے نہیں گئے ،عطا تارڑ کا بیان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی چھٹی پر نہیں بلکہ کرپشن کیس میں جیل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل میں خصوصی سہولیات حاصل ہیں اور وہ ہفتے میں چار مرتبہ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ ان کے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل میں چھٹیاں منا رہے ہیں کیونکہ انہیں عام قیدیوں کے برعکس زیادہ سہولتیں حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حالت بکھری ہوئی ہے اور جماعت میں اب دو واضح گروپس سامنے آ چکے ہیں,ایک علیمہ خان کی سربراہی میں اور دوسرا بشریٰ بی بی کی قیادت میں۔

وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی کی سابقہ پالیسیوں پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ پارٹی نے ماضی میں کوئی بھی درست پالیسی اختیار کی ہو۔

یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی میں خود رکاوٹ ہیں، عرفان صدیقی

سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ روابط اور اہم امور پر بات چیت کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد باہمی سیاسی مفاہمت اور پارلیمانی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں سکھر موٹروے سے متعلق مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وہاں ترقیاتی منصوبے عوام پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر مکمل کیے جا رہے ہیں، اور بلوچستان کا فائدہ دراصل پاکستان کا فائدہ ہے۔

Scroll to Top