راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پولیس کے رویے پر شدید تنقید کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب انہیں اڈیالہ جیل سے اٹھایا گیا اور موٹروے پر چھوڑ دیا گیا۔
راولپنڈی موٹروے پر رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا، پچھلی مرتبہ ہم ایک ہوٹل میں بیٹھے تھے، اور آج ہمیں ایک بلڈنگ میں بٹھا دیا گیا، پولیس ہمارے پیچھے آئی۔
علیمہ خان نے کہا کہ پہلے ہمیں ایک ریسٹورنٹ میں بٹھا دیا اور اب موٹروے پر چھوڑ دیا۔ ہم تین بہنیں گھر سے آئی ہیں، اور دونوں اپوزیشن لیڈرز کو بھی اٹھا لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں، ہمیں اس کی کوئی فکر نہیں۔ یہ عدالتوں کی توہین ہو رہی ہے، اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا پیغام جاتا ہے لیکن جیل انتظامیہ اس کو کچھ نہیں سمجھتی۔
یہ بھی پڑھیں علیمہ خان کا منرل اینڈ مائنز قانون عمران خان کی رہائی سے مشروط کرنا بلیک میلنگ ہے، ثمر ہارون بلور
علیمہ خان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان کے سیاسی ماحول میں تناؤ اور کشیدگی بڑھ چکی ہے، اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔





