پشاورکے علاقے ارمڑ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ضلع کرم میں تہرے قتل کاواقعہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل

ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے بگن کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین علیزئی سے رات کے وقت دریائے کرم کے راستے ٹل جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں دریائے کرم سے ملی ہیں، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین پشاور جانے کے لیے گھروں سے روانہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر فائرنگ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی

ذرائع کے مطابق گزشتہ چھ ماہ سے سڑک کی بندش کے باعث علاقے کے ہزاروں لوگ آمدورفت میں شدید مشکلات کا شکار ہیں جس کے باعث متعدد افراد دریا کے راستے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

Scroll to Top