پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد زخمی ، مویشی ہلاک ،متاثرہ خاندانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ، واقعہ اسوقت پیش آیا جب چراوہے اپنے مویشیوں سمیت کھلے علاقے میں موجود تھے ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 50مویشی بھی ہلاک ہوگئے ، جس سے متاثر ہ خاندانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ، زخمیوں کو فوری طورپر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔





