Solar and Batteries

سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ویب ڈیسک : گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گرمی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔ رواں ماہ لیتھیئم اور ٹیوبولر بیٹریوں کی قیمتوں میں 15 سے 20 ہزار روپے تک کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپریل 2025 کے دوران پاکستان میں یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ جہاں پرانی قسم کی بیٹریوں کی قیمت میں تھوڑا سا اضافہ ہوا، وہیں لیتھیئم بیٹریاں اور ٹیوبولر بیٹریاں سستی ہو گئی ہیں۔

لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں 20 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔ پہلے یہ بیٹری 4 لاکھ روپے کی تھی، اب 3 لاکھ 80 ہزار روپے میں مل رہی ہے۔ ٹیوبولر بیٹری کی قیمت 70 ہزار روپے سے کم ہو کر 55 ہزار روپے ہو گئی ہے، یعنی 15 ہزار روپے کی بچت ہو رہی ہے۔

اسی طرح سولر پینلز کی قیمت بھی کم ہو کر 30 روپے فی واٹ سے 28 روپے فی واٹ تک آ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کمی کی وجہ سولر مصنوعات کی درآمد میں اضافہ اور حکومت کی نئی پالیسیز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سولر پینلز درآمد کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

Scroll to Top