دیکھتے ہیں وزیراعلیٰ مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائینگے، یا نوکری بچائینگے،فیصل کریم کنڈی

دیکھتے ہیں وزیراعلیٰ مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائینگے، یا نوکری بچائینگے،فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام ادارے اور وزراء کرپشن میں ملوث ہیں،لیکن نیب خاموش ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق سے ملنے والا ہر ٹاسک ،اچھے بچوں کی طرح پورا کرتے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ مائنز اینڈ منرلز بل پاس کرواتے ہیں یا اپنی نوکری بچاتے ہیں ، پی ٹی آئی این آر او کیلئے لوگوں کے پائوں پڑ رہی ہے اور اس کے رہنما خود ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں ۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ صوبے میں نوکریاں بیچی جارہی ہیں ٹیکس کے پیسے جلسے جلوسوں پر اُڑائے جارہے ہیں اور عوام کا پیسہ لاہور میں عیاشیوں پر خرچ ہورہاہے ان کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو دیگر جماعتوں کیساتھ بیٹھ کر مائنز اینڈ منرلز بل پر بات کرنی چاہیے یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ وزیراعلیٰ بل پاس کرینگے یا اپنی کرسی بچائیں گے ۔

انہوںنے مزید کہاکہ امن وامان کی صورتحال بگڑی چکی ہے ، علی امین گنڈاپور خود کہہ رہے کہ ان کے سابق وزرا چور ہیں مگر نیب اور ایف آئی اے نے آنکھیں بند کررکھی ہیں ۔

Scroll to Top