بات چیت عمران خان کی رہائی کیلئے نہیں ،وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کرچکے ،اعظم سواتی

بات چیت عمران خان کی رہائی کیلئے نہیں ،وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کرچکے ،اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اعظم سواتی نے کہاہے کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہاہے کہ عالیہ حمزہ سے اظہار یک جہتی کیلئے آیا ہوں ، پی ٹی آئی عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کرینگے ، باقاعد ہ بات چیت کیلئے عارف علوی کا انتظار کررہاہوں ،انہوں نے پچھلے ہفتے آنا تھا ،اب وہ اگلے ہفتے آرہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ابھی حتمی طورپر کچھ نہیں کہاجاسکتا ،بات چیت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے نہیں ہونی ،وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کرچکے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ بانی چیئرمین سے ملاقات میں کہاگیا کہ مانسہرہ میں میراایک لاکھ ووٹ تھا اب ایک بھی نہیں ، پارٹی کی لیڈر شپ سے کہتاہوں اب ہماری وہ حیثیت نہیں رہی ، اب صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور عوام کا ساتھ ہے ،پارٹی کے اندر مجھ پر تنقید پر تبصرہ نہیں کرونگا۔

Scroll to Top