وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ وفاق اتحادیوں کی مشاورت سے منصوبے شروع کرے گا، پانی کی منصفانہ تقسیم کے قانون کے تحت کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی۔
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جو بھی منصوبے شروع کرے گی اس میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی، انہوں نے پیپلز پارٹی کو اتحادی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام معاملات پر ان سے مشاورت کی جائے گی۔
انہوں نے کینال انتظامی معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ “کینال مسئلے کو ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حل کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی وضاحت دی کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے ایک واضح قانون موجود ہے، جس کے تحت کسی کی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری نہیں تو پھر آپ کی بھی حکومت نہیں رہے گی، حنیف عباسی کا وزیراعلیٰ سندھ کو جواب
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن قدم اٹھائے گی اور ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے مزید کہا کہا وفاقی حکومت ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچے اور اقتصادی صورتحال میں بہتری آئے۔