پرویز خٹک نے حلقے کے عوام کو کھری کھری سنا دیں "آپ نے جس کو ووٹ دیا، اب اُسی سے امید رکھیں"

پرویز خٹک نے حلقے کے عوام کو کھری کھری سنا دیں ”آپ نے جس کو ووٹ دیا، اب اُسی سے امید رکھیں“

عام انتخابات میں فیصلہ آپ کا تھا، اب شکوے نہ کریں، جسے ووٹ دیا، امیدیں بھی اُسی سے وابستہ رکھیں، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اپنے حلقے کے عوام کو دوٹوک انداز میں آئینہ دکھا دیا۔

وزیراعظم کے مشیر پرویز خٹک نے اپنے حلقے کے عوام سے دوٹوک اور غیر روایتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ اپنے دوستوں اور حامیوں کے تعاون سے منتخب ہوئے ہیں اس لیے فی الحال صرف اُنہی کے کام کریں گے۔

نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ آپ کے ووٹ سے نہیں آیا جس سوچ سے آپ نے ووٹ دیا اب امیدیں بھی اُسی سوچ سے وابستہ رکھیں، جس کو کامیاب کرایا وہی آپ کے مسائل حل کرے گا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اگر آئندہ عوام اُنہیں ووٹ دے کر منتخب کریں گے تو پھر وہ خدمت بھی کریں گے، ابھی آپ کی محبت کسی اور کے ساتھ ہے جب وقت آئے گا تو خود معلوم ہو جائے گا کہ کون آپ کی حقیقی خدمت کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی میدان میں بڑی پیشرفت، خیبرپختونخوا کے 22 اضلاع میں اساتذہ کی ہنگامی بھرتیوں کا فیصلہ

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو 2024 کے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Scroll to Top