گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت، بھارتی میڈیا اپنی نااہلی چھپانے کیلئے حسب روایت پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا واقعہ میں سیاحوں کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس ،گورنر خیبر پختونخوا کی واقعہ پر بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہرزہ سرائی و الزامات کی شدید مذمت،فائرنگ کا واقعہ بھارتی حکومت کی ناہلی اور مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا ایک اور بدترین سانحہ ہے۔
انہو ں نے کہاہے کہ بھارتی حکومت، بھارتی میڈیا اپنی نااہلی چھپانے کیلئے حسب روایت پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے،بھارت خود پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دہشتگرد کارروائیاں خطہ میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔





