سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حالیہ حملے پر ایبٹ آباد کے شہریوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اس واقعے کو ہر لحاظ سے قابل مذمت قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات نہ صرف وادی کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں بلکہ بھارت کا اصل چہرہ بھی دنیا کے سامنے لاتے ہیں۔
مقامی شہریوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ پہلگام حملہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے، جس سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ بھارت خود دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے اور اسے کشمیریوں کیخلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔
شہریوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، اور یہ حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی معلوم ہوتا ہے۔
شہریوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز سنے۔





