نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب میں رابطہ، جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب میں رابطہ، جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے غیرقانونی فیصلوں سمیت یک طرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے بھارت کی طرف سے آبی معاہدے کو معطل کرنے کے غیر قانونی اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے خطے میں تناؤ کم کرنے اور پرامن مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا، انہوں نے پاکستان کی جانب سے آزادانہ اور شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کو سراہا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اور سابق فاٹا کے عوام ہمیشہ پاکستان کے دفاع میں صف اول میں رہے ہیں، امیر مقام

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین اور اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کا خواہاں ہے، جبکہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

Scroll to Top