پاکستان کی نامور شخصیات نے بھی پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
اداکارجاوید شیخ کا کہنا ہے کہ حملے کے آدھے گھنٹے میں درج ایف آئی آر میں پاکستان کا نام شامل ہونا سمجھ سے بالاتر ہے،
بھارت نے اگر حملہ کیا تو ہماری فوج مکمل تیار ہے، ہم کڑا جواب دیں گے،جنگ ہوئی تو ہم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا تمام قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہم بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے۔
اداکار عدنان صمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت پر کبھی خطرہ آیا تو قوم، حکومت اور مسلح افواج ایک پیج پر ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے کے فوری بعد ایف آئی آر کا انداراج پہلے سے تیار کی گئی سازش کا ثبوت ہے،عطاتارڑ
گلوکار فاخر محمود نے کہا کہ پاکستانی قوم خود مختار ہے اور ہم اپنی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی حملے کا جواب دینے کی مکمل پوزیشن میں ہیں،بھارت حماقت نہ کرے۔





