بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند نہ کیا تو گھس کر ماریں گے، وزیراعظم آزادکشمیر

مظفر آباد: وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تو پاکستان بھرپور جواب دینے کے لیے اندر گھس کر مارے گا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آبی دہشت گردی کر رہا ہے اور پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی صورت میں اسے سود سمیت جواب دیا جائے گا۔

چوہدری انوارالحق نے کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کرنے کو مسئلے کا حل قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی قوم کا اتحاد اور اتفاق ہی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی سب سے بڑی دلیل ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ اگر بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کوئی معاہدہ پاکستان کے دفاعی اقدامات میں رکاوٹ نہیں بن سکتا اور اگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان ہر قیمت پر اس کا جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ ، چینی وزیر خارجہ کا اہم بیان آگیا

چوہدری انوارالحق کے اس بیان نے بھارت کے لیے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

Scroll to Top