ایمیزون نےفلوریڈا سے اپنے پہلے 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ کر کے اپنے انٹرنیٹ فرام اسپیس منصوبے ’پروجیکٹ کوئپر براڈ بینڈ انٹرنیٹ‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
یہ سیٹلائٹس کم زمینی مداریا ’لو ارتھ آربٹ‘ میں بھیجے گئے ہیں، جو اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سروس کا براہِ راست مقابلہ کریں گے۔
پروجیکٹ کوئپر ایمیزون کا ایک 10 ارب ڈالر کا بڑا منصوبہ ہے جس کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا۔
اس منصوبے کے تحت دنیا بھر میں صارفین، کاروباری اداروں اور حکومتی اداروں کو سیٹلائٹ کے ذریعے براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔
یہ سیٹلائٹس یونائیٹڈ لانچ الائنس( یو ایل اے) کے تیار کردہ ایٹلس وی راکٹ کے ذریعے کیپ کینیورل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ کیے گئے۔
ایمیزون کے لیے پروجیکٹ کوئیپر ایک اہم سنگِ میل ہے، جو نہ صرف اسٹار لنک بلکہ اے ٹی اینڈ ٹی اور ٹی موبائل جیسے روایتی ٹیلی کمیونیکیشن اداروں کو بھی چیلنج دے گا۔





