پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے 6.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز کے بیٹرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان سپر لیگ میں کسی بھی ٹیم کا یہ سے کم اسکور ہے، اس سے قبل ملتان سلطانز کی ٹیم 2023 میں کراچی کنگز کے خلاف 101 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان رضوان 44 رنز بنا کرناٹ آوٹ رہے، اس کے علاوہ اسامہ میر 11، ڈیوڈ ولی 7، افتخار احمد 6، یاسر خان 5، کرٹس کیمفر 4، کامران غلام 3، محمد حسنین 2، عبید شاہ ایک جبکہ عثمان خان اور مائیکل بریسویل کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر اور فہیم اشرف 2،2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

Scroll to Top