فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ہے، بیرسٹر سیف

فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نریندر مودی فالس فلیگ آپریشنز کی آڑ میں بھارت میں آمریت نافذ کر چکے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار بھارت میں اب آزادی اظہار رائے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ فالس فلیگ آپریشن کا دفاع کرتے ہوئے نریندر مودی مکمل طور پر فسطائیت پر اتر آئے ہیں، بھارت میں جو بھی فالس فلیگ آپریشن پر اعتراض کرتا ہے اسے نشان عبرت بنا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے کے فروغ کے لیے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، کوئی بھی ذی شعور انسان فالس فلیگ آپریشن کو حقیقت ماننے کے لیے تیار نہیں اور اس ڈرامے کی ناکامی پر نریندر مودی حواس باختہ ہو چکے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف قومی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بانی تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ارمڑ چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں کی بہادری سے حملہ پسپا

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول رہنما ہیں اور جعلی حکومت کو ان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں پر قائم جعلی مقدمات فوری ختم کرنے چاہئیں۔

Scroll to Top