پشاور میں ارمڑ چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں کی بہادری سے حملہ پسپا

پشاور میں ارمڑ چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں کی بہادری سے حملہ پسپا

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور کے علاقے ارمڑ میں واقع ارنڈو چیک پوسٹ پر ایک رات شرپسندی نے حملہ کیا، پولیس  اہلکاروں نے شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے حملے کو پسپا کردیا۔

حملہ رات دیر گئے ہوا جب نامعلوم شرپسندوں نے افغان مہاجر بازار کے قریب چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، پولیس  اہلکاروں نے شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے حملے کو پسپا کردیا۔

پولیس کے مطابق حملے کے دوران شرپسندوں نے فائرنگ کی اور چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے، جس سے چیک پوسٹ کے اوپر والے حصے اور مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چوکی میں تعینات پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور بھرپور انداز میں حملہ آوروں کو بھگا دیا، ان کی بہادری کے باعث حملہ آور اپنے منصوبے میں کامیاب نہ ہو سکے اور فرار کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اپنی آخری حدوں کو چھونے لگی

پولیس نے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کہا ہے کہ تمام پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو پکڑا جا سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top