مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوزرائع کے مطابق جلالہ پڑائو میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ہیں۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ساجد علی ساکن جلالہ اور خالد ساکن چارسدہ سے ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔وجہ عداوت تاحال معلوم نہ ہوسکی۔





