یوٹیوب کی بندش سے متعلق پی ٹی اے کاوضاحتی بیان جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یوٹیوب کی بندش کے حوالے سےوضاحت جاری کی ہے کہ جو نوٹس سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے وہ 2012 کا ہے اور موجودہ حالات سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایک پرانی پریس ریلیز سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کی جا رہی ہے، جس سے عوام میں یوٹیوب کی موجودہ حیثیت کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے واضح کرتا ہے کہ جو مواد گردش کر رہا ہے وہ پرانا ہے اور موجودہ حالات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب یا کسی بھی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بلاک یا بند کرنے کے لیے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ درست معلومات کے لیے صرف پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انحصار کریں۔

Scroll to Top