پی ایس ایل سیزن 10 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔
ذافی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز اسکور کیے۔
یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین ڈوارشوئس 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کائل مائرز 18، کپتان شاداب خان 15، کولن منرو 11، عماد وسیم 10، اعظم خان 8، سلمان آغا 4، نسیم شاہ 1 اور سعد مسعود 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جیت کے لیے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم نے مطلوبہ اسکور 20 گیند پہلے ہی 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
معاذ صداقت 55 اور بابر اعظم 53 رنز (ناٹ آؤٹ) کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔





