بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچز کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم یو اے ای کے خلاف 2 جبکہ پاکستان کے خلاف 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔
بنگلادیشی ٹیم یو اے ای کے خلاف 17 اور 19 مئی کو دو ٹی 20 میچز کھیلے گی، جو کہ پاکستان کے دورے سے قبل شیڈول ہیں۔ بنگلادیشی ٹیم 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی جہاں وہ 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی قیادت لٹن داس کریں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تنزید حسین، پرویز حسین، سومیا سرکار، نظم الحسن شنتو، شمیم حسین، ذاکر علی، رشاد حسین، مہدی حسن، تنویر اسلام، مستفیض الرحمٰن اور حسن محمود شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے میں لاہورقلندرز کو شکست دیدی
یہ دورہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لیے اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس سے ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔





