واشنگٹن: امریکی مسلم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تنظیم کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نریندر مودی مسلم دشمن اور انتہا پسند نظریات کے حامل ہیں، اور ان کی حکومت بھارت میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف ریاستی سطح پر امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان کے مطابق مودی حکومت ہندوتوا کے نظریات کو فروغ دے کر ملک میں جمہوری اقدار کو پامال کر رہی ہے۔
CAIR نے عالمی برادری اور امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموشی اختیار نہ کی جائے، اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر مودی سرکارعالمی رابطوں میں سرگرم
تنظیم کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی اور انسانی وقار کا دفاع عالمی ذمے داری ہے جسے ہر حال میں نبھایا جانا چاہیے۔





