عوام کے تحفظ اور امن کی بحالی اولین ترجیح ہے، آئی جی خیبر پختونخوا

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ پولیس فورس عوام کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان کے مطابق پولیس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا پولیس ہائی الرٹ، چھٹیاں منسوخ ،مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت

ذوالفقار حمید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خیبر پختونخوا پولیس ملک کے دفاع اور تحفظ کے لیے دیگر سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔

Scroll to Top