نواز شریف کی اسلام آباد آمد، ملکی سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع

نواز شریف کی اسلام آباد آمد، ملکی سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع

سابق وزیراعظم اورن لیگ کے صدر میاں نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ موجودہ ملکی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں قریبی رفقا سے اہم مشاورت کرینگے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے بڑے بھائی اور پارٹی قائد کو حالیہ جنگی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی ایک اہم مشاورتی بیٹھک بھی متوقع ہے، جس میں ملکی داخلی استحکام، قومی سلامتی اور سفارتی حکمت عملی پر آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ مشاورت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سطح پر سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ قیادت کی سطح پر فیصلوں میں غیرمعمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے تاکہ بروقت اور مؤثر ردِعمل دیا جا سکے۔

نواز شریف کی آمد کو پارٹی حلقوں میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آنے والے دنوں میں بڑی پالیسی یا بیانیے کا اعلان کر سکتی ہے۔

Scroll to Top