پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ، ملک بھر میں یکجہتی ریلیاں اور مظاہرے

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی قوم اپنے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے متعدد ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔

کراچی میں ایم کیو ایم نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک مظاہرہ کیا، جس میں شہریوں اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکا نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور بھارتی جارحیت کی مذمت کی۔

حیدر آباد اور لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے پاکستانی فوج سے یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکا نے ڈسٹرکٹ کونسل کے سامنے مارچ کیا اور پاک افواج کی حمایت میں نعرے لگائے۔

بلوچستان بھر میں بھی یکجہتی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں شرکا نے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا اور پاک فوج کے ساتھ اپنے عزم کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں ڈی چوک پر شمعیں روشن کی گئیں۔ شرکا نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز تباہ کیے، آئی ایس پی آر

یہ مظاہرے اور ریلیاں پاکستان کے عزم اور یکجہتی کا واضح اظہار ہیں، جنہوں نے پاک فوج کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا پیغام دیا ہے۔

Scroll to Top