جماعت اسلامی پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج ملک بھر میں یوم عزم منانے کا اعلان کیا ہے۔
پارٹی کے ترجمان کے مطابق مختلف شہروں میں ریلیاں، جلسے اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں بھارت کے جنگی عزائم کی مذمت کی جائے گی اور بھارت کو اس کی جارحیت کا سخت جواب دینے کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بھارت کو آئندہ کسی بھی جارحیت کی جرات نہ ہو، اس کے لیے بھرپور جواب دینے کا عزم رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کا رویہ ایک ہی جیسا ہے جو مسلمانوں کے خلاف کھلی دشمنی کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ، ملک بھر میں یکجہتی ریلیاں اور مظاہرے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم دشمن کو منہ توڑ جواب دے اور دنیا کو دکھایا جائے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔





