چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو ممکنہ بھارتی حملے کا ہدف بنانا ایک سنگین اور خطرناک اقدام ہے
جس کا مقصد ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کو متاثر کر کے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے ماحول کو غیر مستحکم کرنا ہے۔
محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی سی بی کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھا جانا چاہیے، مگر بدقسمتی سے بھارت اس اصول کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل 10 دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ
چیئرمین پی سی بی نے یقین دہانی کرائی کہ لیگ کو ہر صورت کامیابی سے مکمل کیا جائے گا اور شائقین کرکٹ کو اعلیٰ معیار کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔





