سیاسی وعسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو اس کا جواب کہیں زیادہ شدید ہوگا اور ٹارگٹ ہائی ویلیو اہداف ہوں گے۔
پاکستان نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں فیصلہ کن اقدام اٹھاتے ہوئے ’آپریشن بنیان المرصوص‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو اس کا جواب کہیں زیادہ شدید ہوگا اور ٹارگٹ ہائی ویلیو اہداف ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قیادت نے واضح کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی بھارتی حملے کی صورت میں نہ صرف عسکری اہداف بلکہ بھارت کے معاشی مراکز بھی پاکستان کے جوابی ردعمل کی زد میں ہوں گے۔ قیادت کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اور دشمن کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاکستان کی عسکری قیادت نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس فیصلے سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتا۔
پاکستان نے حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے تین ایئر بیسز پر میزائل داغے جانے کے بعد ’آپریشن بنیان المرصوص‘ شروع کیا ہے۔ تاہم، پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔ اس کے علاوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان کے جواب کا انتظار کرنا ہوگا۔
یہ آپریشن نہ صرف پاکستان کی عسکری تیاری کا مظہر ہے بلکہ یہ بھارت کو واضح پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کسی بھی اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کرے گا اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔





