خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات اور گرد و نواح کے علاوہ مردان، صوابی اور ایبٹ آباد میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے دوران شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ لوگ کھلے میدانوں اور سڑکوں پر جمع ہو گئے۔

تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں اور صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ماہرین نے عوام کو احتیاط برتنے اور آفٹر شاکس کے امکان کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 230 کلو میٹر تھی ، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

Scroll to Top