فضائی حدودبحال،حج پروازیں شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی،ترجمان وزارت مذہبی امور

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل بحال کردی گئی جس کے بعد حج پروازیں شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہناہے کہ فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث مجموعی طور پر 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے حملہ نہیں کیا ہے صرف اپنا بدلہ لیا ہے،سینئر صحافی محمد فہیم

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے اعلان کے بعد ملکی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر کھول دی گئی۔

Scroll to Top