سینئر صحافی محمد فہیم نے کہا ہے کہ اگر ہم آج بھارتی فوج کی ترجمان کی پریس کانفرنس دیکھیں تو انہوں نے کہا ہے کہ ہم مزید جنگ نہیں چاہتے۔
پختون ڈیجیٹل کے ساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا سینئر صحافی محمد فہیم نے کہاکہ پاکستان نے سول آبادی کو ٹارگٹ نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ تین رات مسلسل بھارت نے حملہ کیا،پاکستان نے صبر کا مظاہرہ کیا اورآج صبح بھارت کو ایسا جواب ملا کہ ابھی تک ان کو پتہ ہی نہیں ہے کہ پاکستان نے کہاں کہاں پر حملہ کیا ہے۔۔
محمد فہیم کا کہنا تھاکہ فرانس بڑے بڑے دعوے کر رہا تھا کہ رافیل کو کوئی نہیں مار سکتا، لیکن پاکستان کی شاہینوں نے مار گرایا، چین کی مارکیٹ ویلیو میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مذید کہاکہ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا،بھارت کہہ رہا ہے کہ اگر پاکستان حملہ نہ کریں تو ہم حملہ نہیں کریں گے،انڈیا کی فوج کہہ رہی تھی کہ ہم جنگ نہیں لڑ سکتےانڈین فورس جنگ کیلئے تیار ہی نہیں ہے۔
ان کا مذید کہنا تھاکہ پاکستان نے حملہ نہیں کیا ہے صرف اپنا بدلہ لیا ہےابھی تک پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا بھارت نے پاکستان کی شہری آبادی کو ٹارگٹ کیا ہے۔
سینئر صحافی کا کہنا تھاکہ مودی نے الیکشن کیلئے فالس فلیگ اپریشن کیا،انڈین میڈیا صرف ایک مذاق ہے،بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا،پوری دنیا کو پتہ چل گیا کہ مودی جھوٹ بول رہے ہیں،بھارت کو اب تک اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
ان کا مذید کہنا تھاکہ انڈیا رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کرتا ہے، پاکستان کی شاہینوں نے دن کی روشنی میں بھارت کو تارے دکھا دیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے جواب کی گونج ایسی تھی کہ بھارت بات چیت کیلئے تیار ہوگیا، بلاول بھٹو
محمد فہیم نے کہاکہ اس وقت پوری قوم متحد ہے، تقسیم ختم ہوگیا ہے،انڈیا کے خلاف تمام سیاسی پارٹیاں ایک پیج پر ہیں،بھارت کو پتہ نہیں ہے کہ انہوں نے کس سے پنگا لیا ہے۔





