پاکستان کے منہ توڑ جواب اور بھارتی فوج کی زبردست شکست کے بعد بھارتی میڈیا میں شدید ہلچل مچ گئی۔
بھارتی اینکر ارنب گوسوامی ذہنی توازن کھو بیٹھے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں برابھلا کہتے رہے۔
ارنب گوسوامی نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنے کی بجائے انہیں بھارت کی مزید شرمندگی سے بچانے پر سرزنش کی، حالانکہ وہ یہ بھول گئے کہ پاکستانی فوج نے بھارتی افواج کو اس سے پہلے سخت شکست دی تھی۔
اس کے بعد مودی حکومت نے امریکا سے براہ راست درخواست کی تھی کہ پاکستان کے خلاف مزید کارروائیوں کے لیے ان کی مدد کی جائے۔
ارنب گوسوامی کی جانب سے ٹرمپ پر تنقید بھارت کے لیے ایک نیا تنازعہ بن چکا ہے کیونکہ ان کی اس غیر متوازن گفتگو نے بھارتی میڈیا اور عوام کے درمیان مزید تنازع پیدا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص، پاکستان کا ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں دندان شکن جواب
پاکستان کی فتح اور بھارتی فوج کی شکست کے بعد بھارتی میڈیا شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ بھارتی اینکرز پاکستان کی بجائے امریکا اور دیگر ممالک کی قیادت پر الزامات لگا رہے ہیں۔





