پاک بھارت جنگ بندی کشیدگی میں کمی کی جانب معنی خیز پیشرفت ہے، صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی

پاک بھارت جنگ بندی کشیدگی میں کمی کی جانب معنی خیز پیشرفت ہے، صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے بعد صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی فلیمون یانگ نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی فلیمون یانگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم اور معنی خیز پیشرفت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیز فائر کا یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

فلیمون یانگ نے مزید کہا کہ دیرپا امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک اپنے اختلافات کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں اور بات چیت کا دروازہ کھلا رکھیں۔

صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے اس معاہدے کا خیرمقدم عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور امن کی جانب اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

یہ اقدام دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشی کا باعث بن سکتا ہے اور عالمی برادری کی حمایت کے ساتھ مزید تعاون کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

Scroll to Top