سیاسی بحران کی گھڑی!فضل الرحمٰن کا حکومت سے فوری اے پی سی کا مطالبہ

سیاسی بحران کی گھڑی!فضل الرحمٰن کا حکومت سے فوری اے پی سی کا مطالبہ

فضل الرحمٰن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال کے پیش نظر اے پی سی طلب کرے تاکہ قومی اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بھارت نے پورے خطے میں تناؤ کی فضا قائم کر دی ہے۔ ان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ خود بھارت میں بھی سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ ’’مودی اب بھارت میں غیر مقبول ہو چکے ہیں، ان کی ہندوتوا پالیسی بری طرح ناکام ہو گئی ہے‘‘

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں اپوزیشن جماعتوں، مسلمانوں اور سکھ برادری نے مودی کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے، جو وہاں کی داخلی کمزوریوں کا واضح ثبوت ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے زور دیا کہ حکومت کو خارجہ پالیسی میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان سے دوستانہ تعلقات استوار کرنے چاہیے، کیونکہ موجودہ علاقائی صورتحال میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں قومی سطح پر مشاورت کی ضرورت ہے اور اے پی سی بلانا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے تاکہ داخلی استحکام کے ساتھ ساتھ خارجہ پالیسی میں بھی واضح لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

Scroll to Top