ہم حکومت نہیں قوم کیساتھ کھڑے ہیں ،شیخ وقاص اکرم کا دوٹوک مؤقف آگیا

ہم حکومت نہیں قوم کیساتھ کھڑے ہیں ،شیخ وقاص اکرم کا دوٹوک مؤقف آگیا

سینئر پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے جنگ کی صورت میں حکومت نہیں، قوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں ان کا اور ان کی جماعت کا واضح مؤقف ہے کہ وہ کسی حکومت کے نہیں، بلکہ پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم ہمیشہ پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، آج بھی قوم کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی قوم کے ساتھ ہی رہیں گے۔ ہم کسی ایسی حکومت کے پیچھے کھڑے نہیں ہوتے جسے ہم آئینی یا اخلاقی طور پر نہیں مانتے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو وہ اپنی نمائندہ حکومت نہیں سمجھتے، اس لیے ان کا اعتماد صرف قوم پر ہے، کسی سیاسی قوت یا اقتدار میں بیٹھے فرد پر نہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں بھارت اور پاکستان کے تعلقات ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہیں، اور قومی سطح پر اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top