بیرسٹر سیف کا بانی چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ، سیاسی مقدمات ختم کیے جائیں

بیرسٹر سیف کا بانی چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ، سیاسی مقدمات ختم کیے جائیں

بیرسٹر سیف نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف تاریخی فتح نے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے، اور اس اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے بانی چیئرمین پر درج سیاسی نوعیت کے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین ملک کے سب سے مقبول عوامی رہنما ہیں، ان کو جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں قید رکھنا قوم کو دوبارہ تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت قومی اتحاد کے اس سنہری موقع کو ضائع نہ کرے اور فسطائی طرزعمل ترک کرے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ صرف بھارت کے خلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی بلکہ سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی بھارتی جھوٹے بیانیے کو ناکام بنایا۔ بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھارت کا منفی پروپیگنڈا پوری قوت سے بے نقاب کیا اور قوم کا بیانیہ مضبوطی سے اجاگر کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور سیاسی استحکام سب سے زیادہ اہم ہیں، اور اس کے لیے ضروری ہے کہ بانی چیئرمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔

Scroll to Top